ٹنڈوالہیار میں تعلیمی کے عالمی دن کے موقع پر ہیومن رائٹس ڈیفنس آ رگنائزیشن کی جانب سے پر ریلی کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 9 جنوری 2020 21:07

ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2020ء) ٹنڈوالہیار میں تعلیمی کے عالمی دن کے موقع پر ہیومن رائٹس ڈیفنس آ رگنائزیشن کی جانب سے پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے شرکا نے پریس کلب کے سامنے پہنچکر احتجاج کیا اس موقع پر محبوب علی شاہ، منصور جروار، ساجن پرویز ساند و دیگر نے کہا کہ سندھ میں تعلیم عام کرو بچیوں کو علم کے زیور سے مالا مال کرو ثنڈوالہیار کے ڈھائی سو اسکول بند ہیں جسکی وجہ سے شہر تو شہر دیہاتوں میں بھی مستقبل کے معمار علم کے زیور سے محروم ہیں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ثنڈوالہیار کے بند اسکول کھولے جائیں تاکہ مستقبل کے معمار علم حاصل کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں