فیصل آباد: جھنگ روڈ رشیدہ آباد گلی نمبر پانچ میں موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں پر فائرنگ ، ایک قتل دوسرا شدید زخمی ، تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل

واقعہ ڈکیتی مزاحمت یا دشمنی کا پولیس نے تحقیقات شروع کردی ، زخمی ہونیوالا نوجوان پاکستان آرمی میں ملازم ہے ، ملزمان خونی واردات کے بعد ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مارچری یونٹ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی

پیر 20 جنوری 2020 21:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) جھنگ روڈ رشیدہ آباد گلی نمبر پانچ میں موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں پر فائرنگ ، ایک قتل دوسرا شدید زخمی ، تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل ، واقعہ ڈکیتی مزاحمت یا دشمنی کا پولیس نے تحقیقات شروع کردی ، زخمی ہونیوالا نوجوان پاکستان آرمی میں ملازم ہے ، ملزمان خونی واردات کے بعد ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مارچری یونٹ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ، آن لائن کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں تین بچوں کاباپ رکشہ ڈرائیور اٹھائیس سالہ شہباز ولد پنن قوم رجوکہ ساکن 202ج ب لنگرانہ جوکہ تھانہ رضا آباد کے علاقہ لاہوری چوک میں رہائش پذیر تھا اس کا بڑا بھائی محمدافضل پاکستان آرمی میں ملازمت کرتا ہے ، آج علی الصبح کراچی سے فیصل آباد واپس آیا جس کو اڈا سے موٹر سائیکل پر شہباز لیکر واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں رشید آباد گلی نمبرپانچ میں ون ٹو فائیو موٹر سائیکل مسلح افراد نے دونوں بھائیوں کو گولیاں مار دیں جس کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور بھائی شہباز موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ محمد افضل کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا ، ایک اطلاع کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا جبکہ دوسری اطلاع پر بھی ہے کہ انکی آبائی علاقہ میں دشمنی بھی ہے تاہم پولیس تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں