فیصل آباد : بستر کو آگ لگنے سے ادھیڑ عمر شخص زندہ جل گیا

ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے

پیر 20 جنوری 2020 21:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) بستر کو آگ لگنے سے ادھیڑ عمر شخص زندہ جل گیا ، ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ، بتایا گیا ہے کہ جھنگ روڈ 66ج ب دھاندرہ کا رہائشی ستر سالہ شمشاد احمد ولد قیصر کمرہ میں چولہا جلا کر لیٹا ہوا تھا کہ اچانک بستر کو آگ لگ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا اور مذکورہ ستر سالہ شخص آگ کی لپیٹ میںآکر موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ، تاہم ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں