فیصل آباد:ضلعی محکمہ صحت کے دفتر سے دوران ڈیوٹی ملازمین کے غائب ہونے کا انکشاف

سرکاری کام کیلئے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا نے سرپرائز وزٹ کرکے 16 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت کے لئے 21 جنوری کو طلب کرلیا

پیر 20 جنوری 2020 22:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) ضلعی محکمہ صحت کے دفتر سے دوران ڈیوٹی ملازمین کے غائب ہونے کا انکشاف، سرکاری کام کیلئے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا نے سرپرائز وزٹ کرکے 16 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت کے لئے 21 جنوری کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق شہریوں کی جانب سے ضلعی محکمہ صحت کے دفتر کی مختلف برانچز سے ملازمین کے غائب ہونے کی شکایات کی تھی اور جس کی وجہ سے سائلین کو ملازمین کے غائب ہونے سے نہ صرف کئی کئی گھنٹے انتظار بلکہ بعض اوقات بغیر کام کروائے گھروں کو لوٹنا پڑتا تھا جس پر گزشتہ دنوں سی ای او ہیلتھ نے 18جنوری کو دوپہر ساڑھے تین بجے مختلف برانچز کا سرپرائز وزٹ کیا تو سرکاری اوقات سے غائب ہونے پر 16 ملازمین محمد محسن، حمزہ تبسم، قربان علی، آکاش فیصل، جاوید اقبال، شاہد اقبال، کاشف سلیم، سیماب اشرف، رضوان محمود، حمیرا ارشد، کرن، فوزیہ وغیرہ غائب پائے گئے جس پر ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جنوری کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں