فیصل آباد: شہر اور گردونواح میں ڈکیتی، چوری و راہزنی کی70سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی، سر راہ وارداتوں کے دوران نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ چوروں کے گروہوں نے درجنوں گاڑیاں، مویشی و دیگر اشیاء بھی چر الی گئیں

پیر 20 جنوری 2020 22:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی، چوری و راہزنی کی70سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی، سر راہ وارداتوں کے دوران نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ چوروں کے گروہوں نے درجنوں گاڑیاں، مویشی و دیگر اشیاء بھی چر الی گئیں۔

آن لائن کے مطابق ڈی گرائونڈ کے قریب مسلح افراد نے 45 سالہ ریاض ولد حنیف ساکن جویہ ٹائون کو لوٹ مار کے دوران گولی مار دی۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں ڈائیوو روڈ پر بنک سے ساڑھے 3 لاکھ کی رقم نکلواکر موٹر سائیکل پر واپس جانے والے اعجاز کو بھی ڈاکوئوں نے مزاحمت پر گولی کا نشانہ بنایا۔ لوٹ مار کی دیگر وارداتوں کے دوران کھرڑیانوالہ میں فیصل، بائو والا میں جمیل، جھمرہ کے علاقہ میں قیصر عباس، ملت ٹائون میں اسد، پیپلز کالونی کے علاقہ میں سلیمان، محلہ سخی سرور آباد میں عامر، جھنگ بازار میں محسن، سیم باوا چک پر محبوب، کلیم شہید کالونی میں احمد، ذیشان، ڈجکوٹ میں شاہ محمد، باہلک میں اللہ یار، لاٹھیاں والا میں ذیشان، ملت ٹائون میں نعمان اکرم، کارخانہ بازار میں حمزہ، صدر بازار میں غلام سرور، گلبرگ میں حماد، سٹی جڑانوالہ میں غلام مصطفی، رضا آباد میں ذیشان، فیصل ہسپتال کے قریب سلطان، کھرڑیانوالہ میں مہتاب، سرگودھا روڈ کے علاقہ میں وقاص کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

جھنگ روڈ پر افتخار سے موٹر سائیکل و نقدی لوٹ لی گئی۔ بغدادی پارک سٹی سمندری میں اختر، لاٹھیاں والا میں ذیشان، سٹی تاندلہ میں عثمان بھی لٹ گئے۔ کلیم شہید پارک میں احتشام، ہمت پورہ میں فیصل، رضا آباد میں اشفاق، احمد ٹائون میں اکرم، منصور آباد میں ریاض، کنجوانی گائوں میں ابرار، پیپلز کالونی میں یاسر، 65 ج ب میں شاہد، بسم اللہ چوک میں تجمل، ٹھیکری والا میں طاہر، ربانی کالونی میں عتیق، سوساں روڈ پر فیضان، کچہری بازار میں عباس، صدر بازار میں عمر بھی قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ثناء پارک میں عرفان، 378 گ ب میں سلیم، اقبال نگر میں افتخار، 238 ر۔ب میں عثمان علی، جلوی مارکیٹ میں عمران، 204 گ ب میں شاہد بھی نقدی و قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ گلستان کالونی کے بلاک سلطانیہ پارک کے رہائشی معروف کاروباری شخصیت رانا کامران نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل ہنڈا 125 سی ڈی نمبری FDV-18-7676 گھر کے باہر کھڑا کرکے اندر گیا تو کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی تاہم پولیس ابھی تک چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں