واسا نے 155کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 21 جنوری 2020 14:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) واسا نے 155کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واسا فیصل آباد کے ترجمان نے منگل کے روز اے پی پی کو بتایاکہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ ایسے تمام ملازمین جو 17اے کے تحت واسا میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات ہیںانہیں ریگولر کردیا جائے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے 155 ملازمین کو ریگولر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ان ملازمین کیلئے 2 سال کا عرصہ پروبیشن پیر یڈ ہو گا اسی طرح ان ملازمین کو 30 فیصد سوشل سکیورٹی اور پرسنل الائونس بھی نہیں ملے گا ۔انہوںنے بتایاکہ ریگولر ہونے والے تمام اہلکاروں کی سنیارٹی کا تعین نوٹیفکیشن میںدی گئی تاریخ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں