آئندہ 15 سالوں میں انرجی کی طلب دوگنا جبکہ کمی 4گناہو جائیگی،

بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے کم لاگت سے بجلی تیار کرنے کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کرناہو گی ،ترجمان شنیڈر الیکٹرک

بدھ 22 جنوری 2020 13:33

آئندہ 15 سالوں میں انرجی کی طلب دوگنا جبکہ کمی 4گناہو جائیگی،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) آئندہ 15 سالوں میں انرجی کی ڈیمانڈ دوگنا جبکہ کمی 4گناہو جائے گی لہٰذا بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے کم لاگت سے بجلی تیار کرنے کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کرناہو گی جس کیلئے دستیاب توانائی کے متبادل ذرائع کو بروئے کار لایا جاسکتاہے۔ شنیڈر الیکٹرک کے ترجمان نے’’اے پی پی‘‘کو بتایاکہ انرجی کے زیادہ استعمال سے کاربن ڈائی آکسائیڈ و دیگر عناصر اوزون کی سطح کو تباہ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں گلوبل وارمنگ کے باعث موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو کر دنیا میں تباہی کا موجب بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شنیڈر کے دستیاب انرجی سلوشنز کے ذریعے توانائی کی کم از کم 30 فیصد بچت ممکن ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں انڈسٹری کے علاوہ دیگر شعبوں میں بچت پر دھیان نہیں دیا جا رہا جس کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ دنیا کی موجودہ 6 بلین آبادی میں سے صرف 2 بلین کو انرجی دستیاب ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو اس وقت توانائی بحران اور امن و امان سمیت دو بڑے مسائل کا سامنا ہے لہٰذا اگر ان مسائل کو حل کر لیا جائے تو ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہاکہ توانائی کی بچت بھی وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم پیداوار کے ساتھ ساتھ بچت پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شنیڈر الیکٹرک کا یہ ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ انڈسٹری اور اپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی اوراس کے استعمال کیلئے راغب کرتا ہے تاکہ انکی کار کردگی اور پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے اور وہ اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی معیارکے مطابق تیاری کے بعد مارکیٹ میں فروخت کیلئے بھیج سکیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں