فیصل آباد پولیس کا تاندلیانوالہ میں سرچ آپریشن، 4مشکوک افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

جمعہ جنوری 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) : فیصل آباد پولیس سرکل تاندلیانوالہ میں سرچ آپریشن ، چار مشکو ک افرا د گرفتار ، ناجائز اسلحہ برآمد ، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کی خصوصی ٹیموں نے سرکل تاندلیانوالہ میں تھانہ سٹی تاندلیانوالہ ، تھانہ صدر تاندلیانوالہ ، تھانہ باہلک ، تھانہ کر ، تھانہ گڑھ اور تھانہ ماموں کانجن کی حدود میں سرچ آپریشن کیا ۔

اس مقصد کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی لی گئی اور مشکوک افراد کی سکینگ کی گئی ۔ سرکل پولیس حکام کیمطابق سرچ آپریشن کے دوران 4مشکوک افراد کو شناخت ثابت نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ رکھنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کرے انکے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد سے 2 رائفل، 5 پمپ ایکشن اور 1 پسٹل برآمدکیا گیا ۔

دریں اثناء فیصل آباد پولیس نے دو کارروائیوں میں 11ڈاکو گرفتار کرلئے ۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے مخبری پر کارروائی کرتے ہوئے 6 ڈاکو گرفتارکئے جن کے قبضہ سے اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔گرفتار ملزمان تھانہ ٹھیکری والا اور ارد گرد کے علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔تھانہ چک جھمرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈاکو گرفتارکئے ۔ گرفتار ڈاکوئوں کے قبضہ سے 2 کلاشنکوف، 1 پمپ ایکشن اور 2 پسٹل برآمد کئے گئے ۔ملزمان ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمہ میں مطلوب تھے۔ملزمان کیخلاف درج مقدمات کے تحت ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments