آر پی او فیصل آباد کی کھلی کچہری، سائلین کی شکایات پر داد رسی کیلئے موقع پر احکامات جاری

جمعہ جنوری 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) :آر پی او فیصل آباد کی جانب سے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اور انکی داد رسی کیلئے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کیمطابق آر پی او فیصل آباد رفعت مختار راجہنے امروز حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق آر پی او آفس میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں سائلین نے آر پی او فیصل آباد کو مختلف امور سے متعلق اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔آر پی او فیصل آبادنے تما م پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اور انکی داد رسی کیلئے احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآر پی او فیصل آباد نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور کمیونٹی پولیسنگ پالیسی کے تحت براہ راست عوام کی شکایات ان کی دہلیز پر حل کی جارہی ہے۔

عوام امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کے دست راست بنیں۔ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ ایک پیج پر ہیں۔عوامی خدمت کے سچے جذبے سے ہی ایک پُر امن اور جرائم سے پاک معاشرہ کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔پو لیس افسران اپنی کا ر کر دگی کو بہتر بناتے ہو ئے جرائم کے خا تمہ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لائیںتاکہ پو لیس کلچر میں تبدیلی کا خواب پورا ہو سکے۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments