فیصل آباد ، دن دیہاڑے دو باوردی پولیس ملازمین تلاشی کے بہانے ایک شخص سے 5 ہزار روپے نکال کر فرار

پیر 17 فروری 2020 22:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) عبدالرشید غازی سابقہ جی ٹی ایس چوک کے قریب دن دیہاڑے دو باوردی پولیس ملازمین تلاشی کے بہانے عمران نامی شخص سے 5 ہزار روپے نکال کر فرار ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق عمران نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ عبدالرشید غازی چوک کوہستان اڈا کے قریب جا رہا تھا کہ دو نامعلوم پولیس کی وردیوں میں ملبوس پولیس ملازمین نے روکا اور تلاشی کے بہانے اس کی جیب سے 5 ہزار روپے نکال کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں