فیصل آباد ،سالہا سال سے درج مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش نہ کرنے پر درجنوں تفتیشی افسران قانون کے شکنجے میں آگئے

پیر 17 فروری 2020 22:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) سالہا سال سے درج مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش نہ کرنے پر درجنوں تفتیشی افسران قانون کے شکنجے میں آگئے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق سی پی او فیصل آباد کیپٹن(ر)سہیل چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی سالوں سے تھانوں میں درج مقدمات کے چالان مکمل کرکے عدالتوں میں جمع ہی نہ کروائے جن کا فعل کارسرکار میں عدم دلچسپی اور غفلت ولاپرواہی کے زمرہ میں آتا ہے جنہوں نے اپنی حالیہ ڈیوٹی سرانجام نہ دے کر ارتکاب جرم کیا جس کی وجہ سے عدالتوں میں چالان بروقت جمع نہ کروانے پر التواء مقدمات میں اضافہ ہوا قابل ذکر امر ہے کہ بعض تھانوں میں تبادلوں کے بعد تفتیشی افسران اپنے متعلقہ کیسز کی مثلیں ساتھ لے گئے تھے تھانہ نشاط آباد میں 54پیپلزکالونی میں سترہ‘سائیانوالہ میں 20‘سرگودھا روڈ میں 18ودیگر تھانوں کے درجنوں تفتیشی افسروں کے خلاف 155سی کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں