پروڈکشن ایریا میں چوہوں کے فضلہ جات و کیڑے مکوڑوں کی موجودگی ، زنگ آلود برتنوں کے استعمال ، بدبو دار ماحول کے باعث شیریں محل ناشتہ پوائنٹ اور بعض دیگر فوڈ پوائنٹس سر بمہر

منگل 18 فروری 2020 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے پروڈکشن ایریا میں چوہوں کے فضلہ جات و کیڑے مکوڑوں کی موجودگی ، زنگ آلود برتنوں کے استعمال ،گندے و بدبو دار ماحول کے باعث شیریں محل ناشتہ پوائنٹ اور بعض دیگر فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ممنوعہ گٹکا ، زائد المیعاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظام پر بونجو رٹک شاپ کو سر بمہر کر دیا جبکہ پروڈکشن ایریا میں چوہوں کے فضلہ جات ،زنگ آلود برتنوں کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرشیریں محل ناشتہ پوائنٹ کو سربمہر کر دیا گیا۔

انہوںنے بتایاکہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیصل آبادمیں بعض دیگر مقامات پر بھی کارروائیاں کرتے ہوئے حشرات کی موجودگی،غیر معیاری سٹوریج اورناقص صفائی پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو 48ہزار روپے جرمانہ اور صورتحال بہتر بنانے کے نوٹسز بھی جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں