فیسکو صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے میٹر ریڈنگ سے متعلق معلومات فراہم کی جا رہی ہیں ،چیف ایگزیکٹوفیسکو

منگل 18 فروری 2020 19:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) :چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے کہا ہے کہ39 لاکھ سے زائد95فیصد صارفین فیسکو کے نیٹ ورک کا حصہ بن کر اپنے موبائل فون پر بذریعہ ایس ایم ایس میٹر ریڈنگ سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔انھوں نے صارفین کے اس سلسلے میں بھرپور تعاون پران کا شکریہ ادا کیا ہے اورکہا کہ فیسکو کا اگلا قدم اپنے تمام 42لاکھ صارفین کو اپنے نیٹ ورک کا حصہ بنانا ہے تاکہ صارفین نہ صرف میٹر ریڈنگ کی معلومات بلکہ بجلی سے متعلق تمام معلومات جیسے مرمتی مقاصد کے لئے ہونے والی بجلی کی بندش، بجلی بل کے ساتھ ساتھ دیگر معلومات باآسانی اپنے موبائل فون پر حاصل کرسکیں۔

اس وقت فرسٹ سرکل فیصل آباد کے 9لاکھ 88ہزار ،سیکنڈ سرکل کے 8لاکھ 95ہزار ،جھنگ سرکل کے 9لاکھ 30ہزار ،سرگودھا سرکل کے 9لاکھ 4ہزار جبکہ میانوالی سرکل کے 4لاکھ 99ہزار سے زائد صارفین فیسکو کے نیٹ ورک کا صہ بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیسکو ترجمان نے باقی ماندہ 5فیصدمعزز صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنا یا گھر کے سربراہ کا نمبر فیسکو کے متعلقہ اہلکاروں کے طلب کرنے پر ضرور رجسٹر کروائیں تاکہ فیسکو کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

واضح رہے کہ فیسکو انتظامیہ نے ریجن بھر کے آٹھ اضلاع کے صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس موبائل فون پر میٹر ریڈنگ سے آگاہ کرنے کیلئے نئی سروس مہیا کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ڈیٹا اکٹھاکرنا شروع کر دیا گیا تھا۔ چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے ریجن بھر کے میٹر ریڈنگ سٹاف کو گھریلو، صنعتی ، تجارتی اور زرعی صارفین کے موبائل نمبر حاصل کر کے انھیں فیسکو سسٹم میں رجسٹر ڈ کرنے کے احکامات دیئے تھے ۔ریجن بھر کے 39لاکھ سے زائدصارفین کا ڈیٹا بیس مکمل ہونے پر انھیں بذریعہ ایس ایم ایس موبائل فون میٹر ریڈنگ ،شٹ ڈائون،بجلی خرابی کی معلومات /آگاہی دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں