چیف ایگزیکٹوکی ہدایت پر چنیوٹ میں نادہندگان سرکاری اداروںکے خلاف ریکوری مہم کا آغاز

منگل 18 فروری 2020 19:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن کی خصوصی ہدایات پرایکسئین فیسکو چنیوٹ ڈویژن مرید حسین نے فیسکو کے نادہندگان سرکاری اداروںکے خلاف ریکوری مہم کا آغاز کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کے متعدد سرکاری ادارے فیسکو کے لاکھوں روپے کے نادہندہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان نادہندگان میں واسا چنیوٹ سرفہرست ہے جس کے ذمے محکمہ فیسکوکے 26لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔

اسی طرح محکمہ سوئی گیس کے ذمے ایک لاکھ 50ہزار روپے،پنجاب جوڈیشل کے ذمے 26ہزار اور پنجاب اوقاف کے ذمے 20ہزار روپے واجب الادا ہیں ۔ان نادہندہ اداروں کو فیسکو کی طرف سے حتمی نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں ایک ہفتے کے دوران ان اداروں کی طرف سے ادائیگی نہ کی گئی تو ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں