فیصل آباد: ڈکیتی کی وارداتوں اور ناقص کارکردگی پر ایکشن

سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے سٹی سمندری کے ایس ایچ او ، چوکی انچارج بچیانہ سمیت چوکی کے تمام ملازمین کو معطل کردیا

منگل 18 فروری 2020 23:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے ڈکیتی کی وارداتوں اور ناقص کارکردگی پر سٹی سمندری کے ایس ایچ او ، چوکی انچارج بچیانہ سمیت چوکی کے تمام ملازمین کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے طابق چوکی بچیانہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں کے 3رکنی گروہ نے درجن کے قریب گاڑیوں میں افراد کو ناکہ لگا کر لوٹ مار کا نشانہ بنایا مسلح گروہ لاکھوں مالیت کی نقدی وقیمت سامان لوٹ کر رفوچکر ہوگیا۔

اس واردات کی اطلاع ملنے پر سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے ایکشن لیتے ہوئے چوکی عملہ کو معطل کر دیا ہے۔سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے ناقص کارکردگی پر سٹی سمندری کے ایس ایچ او خالد محمود کو معطل کر دیا جبکہ انکی جگہ پر انسپکٹر سیف الله نیازی کو تعینات کر دیا گیا جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں