فیصل آباد پولیس کی کارروائی، دس کے قریب بین الاضلاعی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور45 لاکھ روپے مالیت کی ریکوری

جمعہ 21 فروری 2020 23:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) تھانہ کھرڑیانوالہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس کے قریب بین الاضلاعی وارداتوں میں ملوث ملزمان جوکہ فیصل آباد‘کھرڑیانوالہ‘جڑانوالہ‘ننکانہ اور پھول نگر میں وارداتیں کرتے تھے کو گرفتار کرلیا ملزمان سے بڑی مقدار میں نقدی‘موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا‘ملزمان میں ارسلان‘محمد مالک‘عبدالرزاق‘عبدالمجید‘سرفراز‘محمد اشفاق‘ریاض حسین‘محسن علی‘محمد عنصر وغیرہ شامل ہیں ملزمان سے آتشی اسلحہ اور45 لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کی گئی ہے یہ کارروائی سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری‘ایس پی جڑانوالہ ٹاؤن طارق محمود سکھیرا کی ہدایت پر ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ انور سعید اور ایس ایچ او نسیم آفتاب نے کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی جڑانوالہ ٹاؤن طارق محمود اے ایس پی بلال سلہری‘ڈی ایس پی انور سعید نے کہا کہ اب جڑانوالہ اور اس کے گرد ونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ریکور کی گئی اشیاء کو جلد ہی ان کے اصلی مالکان کے حوالے کردیاجائیگا سی پی او فیصل آباد نے ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے والے پولیس ملازمین کو نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں