ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمود اختر کا ضلع چنیوٹ کا دورہ

سٹاف کی حاضری،ملازمین کا سروس ریکارڈ،مالیاتی امور کے علاوہ رجسٹرڈ مویشی پال حضرات کے ریکارڈ کو بھی تفصیلی چیک کیا

جمعہ 21 فروری 2020 23:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمود اختر نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا اور سول ویٹرنری ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے سٹاف کی حاضری،ملازمین کا سروس ریکارڈ،مالیاتی امور کے علاوہ کٹڑا بچائو وکٹڑا فربہ سکیم کے تحت رجسٹرڈ مویشی پال حضرات کے ریکارڈ کو بھی تفصیلی چیک کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل منظور نے ڈائریکٹر کو محکمہ کی جاری سکیموں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نے کہا کہ ملازمین کا سروس ریکارڈ مکمل کرنے کے لئے ساتھ رجسٹرڈ جانوروں کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کیاجائے۔انہوں نے سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ڈائریکٹر نے ویٹرنری ہسپتال کے اوپی ڈی پر حفاظتی ٹیکہ جات کی موجودگی اور ادویات کا سٹاک چیک کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کے تحت مویشیوں کی ویکسینیشن کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کو تیزرفتار سروسز کی فراہمی میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے تاکہ ان میں بیماریوں کی شرح کو کم کیا جائی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں