فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر محمد علی کا سبزی منڈی غلام محمد آبادکا دورہ

مختلف شیڈز میں جا کر بعض پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کاجائزہ لیا

ہفتہ 22 فروری 2020 23:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) اوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر محمد علی نے سبزی منڈی غلام محمد آبادکا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جا کر بعض پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کاجائزہ لیا۔ایس ایس پی اپریشنز سید علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز سید ایوب بخاری،ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمن اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے پھلوں وسبزیوں کی دستیابی اور ان کی تھوک کے حساب سے فروخت کے لئے دی جانے والی نیلامیوں کا بغور جائزہ لیااورآڑھتی حضرات سے کہا کہ عام صارفین کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ وہ سبزیوں وپھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کریں تاکہ قیمتیں بڑھنے کا خدشہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے شفاف اورمعقول بولیوں کے بعد جائز منافع کے ساتھ پرچون نرخ مقرر کرنے اور فوری طور پر پرائس لسٹ جاری کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کاشتکاروں کے لئے تمام تر انتظامات کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیوں کے تسلسل سے دوروں کا مقصدپھلوں وسبزیوں کی بولیوں کا جائزہ لے کرقیمتوں کو استحکام میں رکھنا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور زرعی مارکیٹنگ کے افسران سے کہا کہ وہ بولیوں کے اوقات میں موقع پر موجودرہ کر تمام ترعمل کی نگرانی جاری رکھیں اور منڈی میں آنے والا سٹاک اور فروخت کامکمل ریکارڈ رکھا جائے۔

ایس ایس پی اپریشنز نے سبزی منڈی میں حفاظتی امور کو تفصیلی چیک کیا اور متعلقہ تھانہ کی پولیس کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانیکے حوالے سے بریفنگ دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں