فیصل آباد،الائیڈ اور سول ہسپتال میں کمپیوٹر ائزڈ پرچی سسٹم غیر فعال

پیر 24 فروری 2020 18:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) شہر کے بڑے الائیڈ اور سول ہسپتال میں انٹرنیٹ سنٹرل سسٹم خراب ہونے سے کمپیوٹرائزڈ داخلہ پرچیاں بند‘آئوٹ ڈور‘ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں‘ ہسپتالوں کا عملہ ہاتھ سے پرچیاں بنانے پر مجبور۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق شہر کے بڑے الائیڈ اور سول ہسپتال کے انٹرنیٹ سسٹم میں خرابی آنے سے مریضوں کو کمپیوٹرائزڈ پرچیاں بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا‘الائیڈ اور سول ہسپتال میں روزانہ 12ہزار سے زائد آئوٹ ڈور مریض چیک اپ کیلئے آتے ہیں اور آئوٹ ڈور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں داخلہ کیلئے کمپیوٹرائزڈ پرچی بناتے ہیں انٹرنیٹ سسٹم میں خرابی آنے سے انکا سنٹرل سسٹم سے لنک ڈائون ہوگیا جس وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو لمبی قطاروں کو داخلہ پرچی بنوانے کیلئے انتظار کرنا پڑرہا ہے ہسپتالوں کا عملہ مینوئل پرچی بنا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں