پنشنرز کی مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

پیر 24 فروری 2020 19:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ پنشن کیسز ڈسپوزل کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جسکی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس عاصمہ اعجاز چیمہ نے کی۔اجلاس میں مختلف ضلعی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ صدر اجلاس نے محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ محکموں کے ذمہ پنشن کے کیسز کو فوری طور پر نمٹایا جائے تاکہ پنشنر ز کی مشکلات کا ازالہ کیاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ زیر التواء کیسز میں تاخیر کی وجہ تین سے پانچ روز میں تیار کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جن افسران یا ملازمین کیخلاف کیسز یا انکوائریز چل رہی ہیں انہیں 80فیصد تک کی پنشن ادائیگی کی جائے اوربقیہ 20فیصد کا انکوائری رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بعض محکموں کی طرف سے ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پنشن کیسز سے متعلق عملدرآمد رپورٹ پندرہ روزبعد فراہم کی جائے تاکہ پینڈنگ کیسز کا جائزہ لے کر انہیں ترجیحی بنیادوں پرنمٹایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے افراد نے زندگی کا اہم حصہ حکومتی سرگرمیوں میں کام کرتے ہوئے گزارا ہے لہذاان کے مسائل کے حل کے لئے احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ ریٹائرہونے والے افراد کے کیسزکی تیاری ایک سال قبل شروع کردیں تاکہ بروقت پنشن کا حصول ممکن ہوسکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں