کھانے پینے کی اشیاء مہنگے د اموں فروخت کرنے کی پاداش میں 51دکانداروںکو 21 ہزار 500 روپے کے جرمانے

پیر 24 فروری 2020 19:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز\سٹی سید ایوب بخاری نے پھل وسبزی اور کریانہ کی مختلف اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 51دکانداروں و کریانہ سٹوروں کو موقع پر ہی 21 ہزار 500 روپے کے جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے مختلف علاقوں میں مارکیٹ اور بازاروں کی انسپکشنز کرکے پھل،سبزیاں اورکریانہ کی مختلف اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا اور اوورچارجنگ پر دکانداروں کو جرمانے اوربعض کو وارننگ جاری کی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں