ٹنڈوالہ یار،محکمہ تعلیم کے کلرک منٹھار میرجت کی قاتل اسکی بیوی نکلی

جمعرات 27 فروری 2020 23:31

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) ٹنڈوالہ یار کے عمر ساند تھانے کی حدود میں قتل ہونے والے محکمہ تعلیم کے کلرک منٹھار میرجت کا قاتل اسکی مبینہ طور پر بیوی نکلی،بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کیا پولیس نے مقتول کی بیوی سیمت 3 افراد کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے عمرساند تھانے کی حدود سے 10 اکتوبر کو لاپتہ ہونے والے محکمہ ایجوکیشن کا کلرک منٹھار میرجت کی تین ماہ بعد نصیرکینال سے پولیس کو ایک موٹر سائیکل سے بندھی ہوئی لاش ملی جس کے بعد اس کے ورثائ نے اسے پہچانا بعدازاں ہولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقتول منٹھار میرجت کی بیوی ساجدہ اور علی حیدر میرجت۔

(جاری ہے)

غلام شبیر خاص خیلی کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او عمرساند آفتاب میمن نے میڈیا کوبتایا کہ مقتول کی بیوی نے اپنے آشنا اور اس کے دوست کی مدد سے ایک پلانگ کے تحت مقتول منٹھار کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا مقتول کی بیویساجدہ اس کے آشنا علی حیدر میرجت اس کا دوسرے ساتھی غلام شبیر خاصخیلی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں