گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام کرونا وائرس کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 27 فروری 2020 23:38

فیصل آباد 27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) :ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سائنسسز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے حوالے سے آگہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈین لائف سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبیں، ڈین فیزیکل سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین ڈین سوشل سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر عاصم محمود، ڈائریکٹر میڈیکل سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر عابد رشید، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر نظامت امورِ طلبہ ڈاکٹر ندیم سہیل مہمان سپیکرز ڈاکٹر محمد سعید اور ڈاکٹر عثمان نے کرونا وائرس کے پھیلائو، علامات و احتیاطی تدابیر اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مفید معلومات شیئر کیں اور کانفرنس کے شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹرعابد رشید جو کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں HECکے فوکل پرسن ہیں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ کیسے اس پیغام کو ہم معاشرے کے ہر فرد تک پنچائیں گے اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ڈین لائف سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبیں اور ڈائریکٹر نظامت امورِ طلبہ ڈاکٹر ندیم سہیل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میںڈین لائف سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبیں نے سپیکرز ، فیکلٹی ممبران اور منتظمین میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں