فیصل آباد، پولیس نی24گھنٹوں کے دوران 12اشتہاریوں سمیت 61 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے

جمعرات 27 فروری 2020 23:38

فیصل آباد 27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) : فیصل آباد، پولیس نی24گھنٹوں کے دوران 12اشتہاریوں سمیت61 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آبا د پولیس ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں کی جانیوالی کارروائیو ں میں 24گھنٹوں کے دوران 12اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 61افراد گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں فیصل آباد پولیس نی12ملزمان گرفتا ر کرکے 09عدد پسٹل، 01عدد رائفل، 01کلاشنکوف، 01 عدد رپیٹراور متعدد گولیاں برآمدکیں۔

پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں27 منشیات فرو ش ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06.615کلو گرام چرس اور 385لیٹر شراب برآمد کی گئی۔جواء مافیاء کے کارروائیوں میں10جواریوں کو گرفتار کرکیداؤ پر لگی رقم برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں