فیصل آباد،کاراور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتار ،5کاریں اور 7موٹر سائیکل برآمد

جمعرات 27 فروری 2020 23:38

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) تھانہ سول لائن پولیس نے کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتار کر لیا۔ 05کاریں اور 07موٹر سائیکل مالیتی5200000روپے برآمد کر کے مقد مہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کی ٹیم نے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بدنام زمانہ گاڑیاں چور گینگ کیابرار عرف فوجی، آصف اور موٹر سائیکل چور گینگ کے ملزم امان اللہ اور ملزم انتظار حسین گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضہ سے،05کاریں اور 07موٹر سائیکل مالیتی5200000روپے برآمد کر کے مقد مہ درج کرلیا گیا۔ کار چور ملزمان ابرار اور آصف سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جنہوں نے فیصل آباد میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے انکشافات پر تھانہ سول لائن سے سرقہ شدہ 05کاریں اور 02موٹر سائیکل برآمد کی ہیں جن کی مالیت تقریباً50لاکھ ہے،جبکہ ملزمان امن اللہ اور انتظار حسین سے 05موٹر سائیکل برآمد کی گئیں جن کی مالیت 02لاکھ روپے ہیں۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے ملازمان کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناء تھانہ مدینہ ٹاون پولیس نے جواء کھیلتی05جواریوں کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاون پولیس نے دوران گشت ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ ریڈکرکے جواء کھیلتے ہوئے یونس کو اس کی04ساتھیوں سمیت گرفتارکیاملزمان کے قبضہ سے داؤپرلگی8700روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر412/19بجرم5قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ مدینہ ٹاون میں درج کر لیاگیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں