موجودہ حکومت کی نااہلی سے آٹااورچینی بحران کے بعداب کروناوائرس سے محفوظ رہنے کے لئے حفاظتی سامان کابھی بحران پیداہوچکا ہے،خلیل طاہر سندھو

جمعہ 28 فروری 2020 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) سابق صوبائی وزیرصحت اورمسلم لیگ ن کے ممبرپنجاب اسمبلی خلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی سے آٹااورچینی بحران کے بعداب کروناوائرس سے محفوظ رہنے کے لئے حفاظتی سامان کابھی بحران پیداہوچکا ہے جس کی ذمہ داروزارت صحت ہے۔حکمرانوںنی20ملین سے زائدماسک ایکسپورٹ کئے ہیںجس کے بعدہسپتالوںمیںڈاکٹرزاوردیگرسٹاف کوبھی حفاظتی سامان میسرنہیںرہا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جعل سازی سے آنے اورمہنگائی سے غریب عوام کوبدحال بنانے والوںکے ساتھ ٹونٹی ٹونٹی ہی میچ ہوگاجس میںپی ٹی آئی آئوٹ ہوگی۔میاںنوازشریف کے کامیاب اپریشن کے بعدتوقع ہے کہ میاںشہبازشریف سمیت تمام اپوزیشن جماعتیںمیدان میںہوںگی۔مارچ کامارچ میںہی عوامی توقعات کے مطابق رزلٹ آسکتا ہے۔ملک کاکوئی ادارہ اورطبقہ عمران خان سے مطمئن نہیں۔مولانافضل الرحمن کی سوچ مثبت ہے انہوںنے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام ،آئین کی بالادستی اورعوامی مشکلات کے لئے بھرپورجدوجہدکی ہے۔ان کاکہناتھاکہ مڈٹرم الیکشن جمہوری اورآئینی ہے اس لئے عوام کے بعداپوزیشن کی تمام جماعتیںاس پرمتفق ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں