کورونا وائرس کے سد باب کیلئے حکومت کی جانب سے مو ثر اقدامات کئے جارہے ہیں ، ملک عمر فاروق

بدھ مارچ 22:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سد باب کے لئے انتہائی مؤثر اور بروقت اقدامات اٹھا کر بزدار حکومت عوام کے آگے سرخرو ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈجکوٹ میں کرونا وائرس کے سدباب کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔

اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں لاک ڈاون کے حوالے سے متعدد امور زیر بحث آئے۔ معاون خصوصی نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ اس موذی وباء سے بچنے کے لئے حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک عمر فاروق نے کہا کہ قوم اس وقت ایک امتحانی کیفیت سے دوچار ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ لوگ انفرادی طور پر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

(جاری ہے)

عوام خوفزدہ نہ ہوں انشا اللہ باہمی یکجہتی سے کرونا کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بزدار حکومت کی پوری کابینہ کرونا کے خلاف انتہائی متحرک ہے۔ ملک عمر فاروق نے کرونا کے خلاف جنگ میں مصروف ڈاکٹروں اور طبی عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے یہ مسیحا اپنی جانیں خطرے میں ڈال کرحقیقی معنوں میں عبادت کر رہے ہیں۔قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments