کورونا وائرس کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ، ڈویژنل کمشنر

بدھ مارچ 22:57

ٖفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) :ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او فیصل آباد کے ہمراہ پاک آرمی کے اعلی افسران سے میٹنگ گی اورکورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کیلئے پارس کیمپس میں مختص کئے گئے قرنطینہ سنٹر پر حفاظتی،انتظامی وانسدادی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پاک آرمی کے افسران کو قرنطینہ سنٹر پر کئے جانیوالے انتظامات اور لاک ڈائون پر عملدرآمد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کو کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مختص کیا گیاہے۔پاک آرمی کے اعلی افسران نے بتایا کہ کورونا وائرس کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے کوارڈینیشن قائم رکھی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments