فیصل آباد میںپاک آرمی اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

بدھ مارچ 23:03

فیصل آباد 25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) پاک آرمی اور پولیس کے مشترکہ فلیگ مارچ میں اعلی حکام سمیت خصوصی صورتحال کیلئے تعینات اہلکاروں نے شرکت کی۔ تفصیلات کی مطابق بدھ کے روز کورونا وایرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے آرمی کے تعینات دستوں اور پولیس نے فیصل آباد شہرمیں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ میں آرمی حکام دستوں،پولیس حکام و اہلکاروں،۔ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس،اینٹی ٹیررسٹ فورس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ پولیس لائین سے شروع ہوا اور شہر کے معروف شاہراؤں اور چوکوں سے گذر کر اسی جگہ پر اختتام پزیر ہوا۔ فلیگ مارچ کا مقصد دفعہ 144 کے نفاذ اور کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کو یقینی بنانا تھا۔

(جاری ہے)

آرمی افسران کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی،ضلعی انتظامیہ سے کوارڈینیشن قائم رکھی جائے گی۔آر پی او رفعت مختار نے کہا کہ فلیگ مارچ سے عوام میں احساس پیدا ہوگا کہ قومی ادارے ان کی تحفظ کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ قبل ازیں فلیگ مارچ اور سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے آرمی افسران سے آ ر پی او رفعت مختار راجہ اور سی پی او کیپٹن (ر)سہیل چوہدری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے لئے پارس کیمپس میں مختص کئے گئے قرنطینہ سنٹر پر حفاظتی،انتظامی وانسدادی اقدامات پر تبادلہ کیا گیا۔پولیس حکام نے پاک آرمی کے افسران کو قرنطینہ سنٹر پر کئے جانیوالے انتظامات اور لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کی صورتحال باریآگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جامع حفاظتی انتظامات کو چوکس رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام تر احتیاطی اقدامات پر ذمہ دارانہ عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کو کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مختص کیا گیاہے جہاں پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments