فیصل آباد سمیت ریجن بھر کے 20 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز اور 67 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری

ہفتہ 28 مارچ 2020 20:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) ریجنل پولیس آفیسرز رفعت مختار راجہ نے ڈی پی سی کی میٹنگ کے دوران فیصل آباد سمیت ریجن بھر کے 20 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز اور 67 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔ آر پی او رفعت مختار راجہ کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری، ڈی پی اوز جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ نے شرکت کی۔

سب انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں ضلع فیصل آباد سے غلام مصطفی، محمد حنیف، بشیر حسین، احسان الٰہی، ذوالفقار علی، حبیب الله، محمد شفیق، محمد عباس، ڈسٹرکٹ جھنگ سے محمد منظور، محمد اشرف، ذوالفقار علی، دوست محمد اور محمد رفیع جبکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شاہد حسین، ضلع چنیوٹ سے قلب عباس، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب سے مختار احمد، ایلیٹ پولیس فورس فیصل آباد سے امجد علی، ٹریفک پولیس جھنگ سے حسن نواز، ٹریفک پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محمد اجمل اور عابد حسین شامل ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سے ترقی پا کر اسسٹنٹ سب انسپکٹر بننے والوں میں ضلع فیصل آباد نذیر احمد‘ جعفر علی، محمود اختر، محمد الطاف، سعید رسول، فدا حسین، امتیاز حسین، محمد اعظم، لیاقت علی، محمد شہباز، ارشد حسین، محمد سلیم، محمد جمیل، عابد حسین، محمد ارشد، شاہد پرویز، محمد عمران، محمد سیف الله، عقیل صفدر، محمد یاسر رفیق، سی ٹی ڈی کے عامر علی منور، محمد نثار خان، نعیم اقبال، محمد صفدر، عابد حسین، ظفر اقبال، پٹرولنگ پولیس کے خالد محمود، اعجاز احمد 563/F، اعجاز احمد 326/3996، تجمل حسین مجاہد، محمد عارف، ضلع چنیوٹ سے اعجاز حسین 239، افتخار احمد492، واجد حسین، ظفر اقبال اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محمد جمیل اور محمد علی آصف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آر پی او رفعت مختار راجہ نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بروقت ترقی قابل اور محنتی پولیس افسران اور جوانوں کا حق ہے اس سے پولیس کی کارکردگی پر بہت اثرات مرتب ہوتے ہیں ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں اپنے فرائض منصبی، ایمانداری، محنت اور کرائم مانیٹرنگ کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ ریجن بھر میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھا جائے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کا احساس پیدا ہو۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں