وزیراعظم عمران خان اور افواج پاکستان نے بروقت اقدامات کرکے لوگوں کی بے چینی کو دور کیا ہے،شیخ شاہد جاوید

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور افواج پاکستان نے بروقت اقدامات کرکے لوگوں کی بے چینی کو دور کیا ہے۔ کوورنا وائرس کے خاتمہ کے پوری قوم اجتماعی توبہ استغفار کرے۔حفاظتی اقدامات پر عمل کرکے وباء پر قاپو پایا جس سکتا ہے۔کورونا وائرس نے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

محکمہ واسا کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی کے لئے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھا رہا ہے اس سلسلے میں ملازمین کو زیادہ سے زیادہ متحرک کر دیا گیا ہے تاہم پچاس سال سے زائد عمر اور مختلف امراض میں مبتلا ملازمین کو گھر سے ہی فرائض کی انجام دہی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔تمام دفاتر میں ملازمین کی تعداد کو محدود کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پچاس سال سے زائد عمر اور فلو‘ بخار‘ امراض قلب‘ ذیابیطس وغیرہ کے امراض میں مبتلا ملازمین موبائل‘ وٹس ایپ وغیرہ پر دستیاب ہونگے۔ کمپلینٹ سے نپٹنے کے لئے ایمرجنسی پر معمور سٹاف موجودہوگا۔کرونا ایک بڑی آفت ہے اس سے بحیثیت قوم ہم سب کو ملکر لڑنا ہے حکومت جاگ رہی ہے کورونا سے بچاؤ کے لئے عوام تک معلومات کی فراہمی کے لئے میڈیا کا کردار مثالی ہے ہر شخص اپنے گھر میں رہ کر اس وباء کو شکست دے سکتا ہے اگر ہم باہر نکلیں گے تو یہ مرض ہمارے ساتھ گھروں میں داخل ہو سکتا ہے اس لئے ہر شخص اپنی نقل وحرکت کو محدودکردے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں