فیصل آباد، عوام کورونا وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر ذمہ دارانہ عملدرآمد اور گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں،ڈپٹی کمشنر محمد علی

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر ذمہ دارانہ عملدرآمد اور گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کو شکست دی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام تر انسدادی وحفاظتی اقدامات کو چوکس رکھا ہوا ہے اور احتیاطی تدابیر کو شہریوں تک پہنچانے کے لئے تمام تر ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی وضع کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں اور اہلخانہ کو بھی پیغام دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں