اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری کا پولیس افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سپر سٹورز کا دورہ ، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کو چیک کیا

پیر 30 مارچ 2020 23:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے پولیس افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سپر سٹورز کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

وہ غلام محمد آباد،ریلبازاراوردیگر علاقوں میں گئے اور سپرسٹورز پر انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوں نے فارمیسز اور بینکس کے باہر سروسز لینے والے شہریوں کے لئے مناسب فاصلے پر عملدرآمد کو بھی چیک کیا۔انہوں نے مختلف شاہرات پر ڈبل سواری پرپابندی پر عملدرآمد کو چیک کرتے ہوئے ڈبل سوارموٹرسائیکلسٹ کو وارننگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں