اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے مختلف شاہرات پرموٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور نجی گاڑیوں کو چیک کیا

پیر 30 مارچ 2020 23:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے مختلف شاہرات پرموٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور نجی گاڑیوں کو چیک کیا اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس فورس کے ہمراہ سرگودھا روڈ پرمدینہ یونیورسٹی کے قریب سے لیکر موٹروے انٹرچینج تک پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو روک کرانہیں پابندی پر عملدرآمد کرانے کی تاکید اور آئندہ کے لئے وارننگ بھی جاری کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں