فیصل آباد،مختلف شاہرات پر دفعہ 144پر عملدرآمد کوچیک کیا

پیر 30 مارچ 2020 23:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) مختلف شاہرات پر دفعہ 144پر عملدرآمد کوچیک کیا۔ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جھنگ روڈ،جیل روڈ،ظفر علی خاں روڈ اور دیگر شاہرات پر گئے اور موٹرسائیکل اور پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد کو روک کر انہیں حکومتی احکامات پر عملدرآمدکرنے کی سخت ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے تمام تراحتیاطی تدابیر شہریوں کے مفاد میں ہیں لہذا وہ موٹرسائیکل پرڈبل سواری سے گریزاورنجی گاڑیوں میں ایک فرد سے زائد سوار نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں