آج کل کرونا وائرس کی وباء ہمارے ملک میں موجود ہے ،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

'کرونا وائرس ایک متعدی وائرس ہے جو کھانسنے،چھینکنے اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کے دوران ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو جاتا ہے ؒکاشتکارکرونا وائرس سے بچنے کیلئے گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں

منگل 31 مارچ 2020 23:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ آج کل کرونا وائرس کی وباء ہمارے ملک میں موجود ہے ۔کرونا وائرس ایک متعدی وائرس ہے جو کہ کھانسنے،چھینکنے اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کے دوران ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو جاتا ہے کاشتکارکرونا وائرس سے بچنے کیلئے گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔

کاشتکار گندم کی کٹائی فصل کے پوری طرح پکنے پر شروع کریں اور اپنے منہ کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں۔گندم کی کٹائی اور گہائی کے ایام میں کھیتوں کے قریب پانی اور صابن کا انتظام رکھیں اور وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں۔کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر موسمی پیشین گوئی توجہ سے سنیں اور اس کے مطابق انتظامات کریں ۔

(جاری ہے)

کٹائی کے دوران چھینک یا کھانسی آنے کی صورت میںمنہ کو بازو سے ڈھانپ لیں۔

کاشتکاراپنے منہ،ناک اور آنکھوں کو ہاتھ سے چھونے سے پرہیز کریں۔ٹریکٹر ٹرالی پر ایک سے زیادہ لوگ سوار ہوں تو آپس میں3فٹ کا فاصلہ رکھیں۔بارش کا خطرہ ہو تو کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور کھلواڑے لگاتے وقت سٹّوں کا رُخ اوپر کی جانب رکھیں۔گندم ذخیرہ کرنے کیلئے صاف اور ہوا دار گودام استعمال کریں ۔دانوں کو سٹور کرتے وقت نمی کا تناسب10فیصد ہونا چاہیے۔

کاشتکار گندم کے سٹور کرنے کیلئے ترجیحاً نئی بوریاں استعمال کریں اور گوداموں میں جراثیم کش سپرے کریں۔اپنے گھر اور ڈیرہ پر لوگوں کے اجتماع سے گریز کریں۔کاشتکار نزلہ،زکام کھانسی یا بُخار کی صورت میں گھر پر رہیں اور اپنے خاندان کے دیگر افراد سے فاصلہ اختیار کریں۔کاشتکارطبعیت زیادہ خراب ہونے کی صورت میںاپنے معالج سے رجوع کریں۔دکان اور منڈیوں میں بھیڑ سے بچیں اور اپنا پینے کا صاف پانی ساتھ رکھیں۔

کھانا کھانے سے پہلے اپنا منہ اور ہاتھ 20سیکنڈ تک صابن سے دھویں۔کٹائی سے قبل اچھی منصوبہ بندی کی جائے۔کاشتکار گندم کی کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے پیغامات کو توجہ سے سنیں اور اگر بارش کا خطرہ ہو تو گندم کی کٹائی روک دیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گندم کی کٹائی کیلئے ریپر یا کمبائن ہارویسٹر کریں تاکہ فصل زیادہ دیر کھیت میں نہ پڑی رہے۔

کاشتکار کٹائی گہائی شروع کرنے سے پیشتر مزدوروں،تھریشر،ترپال،پلاسٹک چادر اور کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کر لیں۔بارش ہونے کی صورت میں گندم کی فصل سے زائد پانی کی نکاسی کا انتظام کریں۔کاشتکار گندم کی کٹائی اس وقت شروع کریں جب دانوں میں نمی کا تناسب10 فیصد رہ جائے اس کے لئے دانوں کو دانتوں کے تلے چبائیں اور '' کڑک'' کی آواز آنے کی صورت میں کٹائی شروع کریں۔اس کے علاوہ کھلواڑوں کے اردگرد کھائی ضرور بنائیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں