کمشنر کا آر پی او کے ہمراہ فیصل آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ ، بینکس کے باہر انسداد کورونا اقدامات کا جائز ہ لیا

پیر 6 اپریل 2020 23:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) :ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے آرپی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااورانسداد کورونا اقدامات کے تحت بینکس کے باہر شہریوں کے لئے حفاظتی امور کا جائزہ لیا۔وہ کچہری بازار،چنیوٹ بازار،کوتوالی روڑ،جیل روڑ،گلبرگ روڑ اور دیگر شاہرات پر گئے اور مختلف بینکس کے باہر سروسز لینے والے لوگوں کے لئے مناسب فاصلے کے انتظامات چیک کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بعض بینکس کے باہرلوگوں کے رش کو ختم کرانے اور بینکس انتظامیہ کو تیز رفتار سروسز فراہم کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے بعض شہریوں کی طرف سے ماسک نہ پہننے پر انہیں اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ اپنی اور دوسروں کی صحت کا تحفظ یقینی ہو۔انہوں نے بینکس انتظامیہ سے کہاکہ وہ لوگوں کو مناسب فاصلے پر قطار میں کھڑا کریں اوربینکس آنے والوں کے لئے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے سینیٹائزر کا بھی بندوبست رکھیں۔انہوں نے مختلف شاہرات وبازاروں میں لاک ڈائون پر عملدرآمد بھی چیک کیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں