ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکا اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے دفاتر کا دورہ ، احساس پروگرام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائز ہ لیا

پیر 6 اپریل 2020 23:01

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) :ڈپٹی کمشنر محمد علی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی وصدر کے دفاتر کا دورہ کیا اور حکومت کے احساس پروگرام کے تحت رجسٹریشن کے لئے آئے ہوئے مرد وخواتین کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو تاکید کی کہ رجسٹریشن کرانے آئے ہوئے حضرات کو بلاجواز انتظارنہ کرایا جائے اور ان کے ہاتھ دھونے کے لئے پانی وصابن اور سینی ٹائزر موجود رکھا جائے جبکہ لوگوں کو قطار میں ایک دوسرے سے مناسب فاصلے پر کھڑا کریں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں انہیں رجسٹریشن کے عمل میں ہر ممکن آسانیاں فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں