فیصل آباد، ویلڈنگ کی دوکان میں آتشزدکی سے چار افراد جھلس گئے

دکان میں موجود سامان جل کرخاکستر ہوگیا ، آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی

پیر 6 اپریل 2020 23:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) گلبرک کے علاقہ میں ویلڈنگ کی دوکان میں آتشزدکی سے چار افراد جھلس گئے ،دکان میں موجود سامان جل کرخاکستر ہوگیا ، آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق کے تھانہ گلبرک کے علاقہ میں واقع ویلڈنگ کی دوکان میں گیس سلنڈر سے گیس خارج ہونے وجہ سے آگ لگ گئی جس کے باعث چارافراد جھلس کر زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوکان میں موجودتمام سامان جل کرخاکستر ہوگیا جبکہ ہسپتال میں ایک شخص کی حالت ناک بتائی جاتی ہے ۔۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں