لاک ڈائون کے دوران محکمہ کسٹمز کی کاروائی،3 کروڑ روپے مالیت کاسمگل شدہ زیرہ اور چائنیز نمک بر۱ٓمد

منگل 7 اپریل 2020 16:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) فیصل آباد میں منگل کے روزلاک ڈائون کے دوران محکمہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے مالیت کاسمگل شدہ زیرہ اور چائنیز نمک بر۱ٓمد کرلیا ہے جبکہ سمگلرز کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کسٹمز کے ترجمان نے بتایا کہ کسٹمزڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن نے اطلاع ملنے پر جھنگ روڈ فیصل آباد پر سمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ سامان بر ۱ٓمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ اے ایس او انجم شیراز، انسپکٹر ز محمد جاوید اقبال بٹ اور رانا بابر اقبال پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کی اور لاک ڈاؤن کے باوجود3 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ ذیرہ اور چائنا نمک بر۱ٓمد کرکے بحق سرکار ضبط کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے سمگلنگ میں ملوث سمگلروں کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارواں سے مل کر کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں