زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تعینات ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی پیشہ وارانہ اُمور میں محفوظ کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے 40کورنا وائرس سیفٹی کٹس میڈیکل سنٹر کے منتخب سٹاف حوالے

بدھ 8 اپریل 2020 00:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تعینات ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی پیشہ وارانہ اُمور میں محفوظ کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے 40کورنا وائرس سیفٹی کٹس میڈیکل سنٹر کے منتخب سٹاف حوالے کر دی گئیں۔ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب یونیورسٹی کے وائس چانسلرز آفس میں ہوئی جہاں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے پرنسپل آفیسرمیڈیکل سنٹر ڈاکٹر جاوید اختر‘ رجسٹرار عمر سعید قادری کے ہمراہ کرونا سیفٹی کٹس منتخب ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کے حوالے کیں۔

اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے کہا کہ ان کے خیال میں کرونا وائرس عالمی سطح پر اتنی زیادہ تعداد میں انسانی آبادی کو متاثر کرنے والی پہلی وباء ہے کیونکہ انسانی تاریخ اس سے پہلے کسی بھی وباء کے اس قدر عالمی اثرات کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میڈیکل سنٹر کے ڈاکٹروں کو سٹاف اور طلبہ پر مشتمل 50ہزار سے زائد کمیونٹی سے واسطہ رہتا ہے لہٰذا ان کیلئے حفاظتی کٹس کا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ مکمل یکسوئی اور اطمینان کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ اُمور کو بلاخوف و خطر انجام دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کیمپس کمیونٹی میں موجود کم وسائل رکھنے والے ضرورت مند وں کی نشاندہی کے بعد ان میں خوراک اورراشن تقسیم کرنے کیلئے خصوصی امدادی فنڈ قائم کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے فوری طو رپر ان کی امداد یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس کے خلاف ہمارا ہراول دستہ ہے اور ہم چاہیں گے کہ لوگوں کے علاج معالجہ کے دوران ان کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کروناوائرس کے خلاف حفاظتی کٹس کی فراہمی پر بسم اللہ گروپ آف انڈسٹریز کے میاں وحید الدین کے جذبے اور کردار کو خصوصی طو رپر سراہا۔ تقریب کے دوران کرونا حفاظتی کٹس میڈیکل سنٹر کے منتخب سٹاف ممبران سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طاہرہ الطاف‘ ڈاکٹر وسیم مشتاق ڈینٹسٹ ‘ ڈاکٹر قمر خلیل‘ عمران نوید ڈسپنسر‘ زاہد محمود نیازی لیب اسسٹنٹ‘ ریحانہ کوثر‘ شاہد مختار اور ذوالفقار علی کے حوالے کی گئیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں