نالائق تبدیلی سرکار کی کابینہ تبدیل ہونے سے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی،محمد اعجاز چوہدری

کرونا کی ستائی غریب عوام کوکوئی ریلیف ملے گا کیا عمران نیازی قوم کوبتائیں کیا شوگرکی برآمدجائز تھی پنجاب حکومت نے شوگر ملز مافیا کوسبسٹی سے کیوں نوازا'' عمران نیازی ''کوآٹا چینی ڈکیٹی کی ذمہ داری ہی لینے پڑے گی غریب عوام پر کروڑں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے والی نیازی حکومت کو اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں حکومتی چوروں کی بارات نے بے دردی سے قومی خزانہ لوٹاخود ہی حکومتی نمبرداراور شریک جرم ٹھہرے مافیا کو نشان عبرت کون بنائے گا ،ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی

بدھ 8 اپریل 2020 00:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرمحمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ نالائق تبدیلی سرکار کی کابینہ تبدیل ہونے سے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی اور نہ ہی کرونا کی ستائی غریب عوام کوکوئی ریلیف ملے گا کیا عمران نیازی قوم کوبتائیں کیا شوگرکی برآمدجائز تھی پنجاب حکومت نے شوگر ملز مافیا کوسبسٹی سے کیوں نوازا'' عمران نیازی ''کوآٹا چینی ڈکیٹی کی ذمہ داری ہی لینے پڑے گی غریب عوام پر کروڑں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے والی نیازی حکومت کو اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں حکومتی چوروں کی بارات نے بے دردی سے قومی خزانہ لوٹاخود ہی حکومتی نمبرداراور شریک جرم ٹھہرے مافیا کو نشان عبرت کون بنائے گا یہ وقت ہی بتائے گا آٹا چینی چوروں کو بلا تخیر فوری گرفتار کیا جائے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کون کرے گا کیا اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے گی پیپلز پارٹی کے خلاف بغیر تحقیقات کے گرفتاری اور سزا کا عمل برق رفتاری سے شروع ہو جاتا تھاکیا ریاست مدینہ کی حکومت میں آٹا چینی حکومتی چوروں کے خلاف کاروائی فوری ہوگی کپتان کی اے ٹی ایم مشینیں، آٹا، چینی، دوائی چور ثابت ہو رہی ہیں چینی اور آٹا دوائیوں اور ماسک تک کے تمام میگا اسکینڈلز میں کپتان برابر کا شریک ہے آٹا چینی چور عمران نیازی کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اب میڈیا اور قوم کو مجرموں کے خلاف کاروائی کا انتظار ہے جو کہ نہیں ہو گی FIAرپورٹ میں منافع خور مافیا سلیکٹیڈ وزیر اعظم عمران نیازی کے مالی مددگار اور انتخابی سرمایا کار نکلے ہیں چینی گندم بحران تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کے خلا ف فرد جرم ہے انکوائری رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی گڈ گورنس کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے کیونکہ انہوں نے ہی کرپٹ ترینوں کو چن چن کر اپنا مشیر لگایا انہوں نے کہا کہ کرپشن ریس میں حکومتی حصہ دار بدستور درجہ اول پر ہیں کپتان اور پی ٹی آئی کو باور کرایا ہے کہ ریاست مدینہ دعوی کی آڑ میں مالیاتی ڈاکہ زنی چوری لوٹ کھسوٹ اور جھوٹ وطیرہ بنا لیا گیا ہے،

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں