ضلعی انتظامیہ کی کاروائی ، آٹا مقررہ سرکاری نرخ سے مہنگا بیچنے پر دو افراد گرفتار

بدھ 8 اپریل 2020 01:53

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مقصود آبادسمن آباد میں آٹے کے ٹریکنگ پوائنٹ پر آٹے کا تھیلہ مقررہ سرکار ی نرخ سے مہنگا بیچنے پر فلور ملز کے دو افراد کوگرفتارکرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیدایوب بخاری نے شہری کی شکایت پر چھاپہ مار کرآٹے کے 10 کلوگرام کی48 تھیلے 440 روپے میں فروخت کرنے پر کارروائی کی اور اوورچارجنگ کی رقم سمیت دو اہلکار عمیر منشی اکبرفلور ملز اور ارسلان کو حوالہ پولیس اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔انہوں نے محکمہ خوراک کواکبر فلورملز کا لائسنس منسوخ کرنے کے لئے تحریر کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں