گھر میں چولہے پر کھانا بناتی 2بچوں کی ماں جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئی

بدھ 8 اپریل 2020 23:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) گھر میں چولہے پر کھانا بناتی دو بچوں کی ماں جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئی‘ہسپتال میں نعش ورثاء کے حوالے‘ناگہانی موت پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی‘تفصیلات کے مطابق ستیانہ کے نواحی چک 131گ ب کا لاپٹھان والا کے محنت کش صہیب کی اہلیہ 25سالہ خالدہ گھر کے کچن میں گیس والے چولہے پر کھانا بنا رہی تھی کہ اس دوران اچانک کپڑوں کو آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی جسے 88 فیصد جھلسنے پر الائیڈ ہسپتال لے جایاگیا جہاں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں