چوک بھائی والا پولیس نے شمس آباد میں کامیاب چھاپہ مار کر ڈاکوئوں کے 5 رکنی گروہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) چوک بھائی والا پولیس نے شمس آباد میں کامیاب چھاپہ مار کر ڈاکوئوں کے 5 رکنی گروہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگیا۔ پکڑے جانے والے ڈاکوئوں نے دوران تفتیش 22 وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چوکی انچارج بھائی والا اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید غلام عباس شاہ نے مخبر کی اطلاع پر ماتحت عملہ کے ہمراہ محلہ شمس آباد میں کامیاب چھاپہ مار کر ڈاکوئوں کے پانچ رکنی گروہ انعام الحق عرف چاند ولد محمد زبیر سکنہ گلی نمبر6شمس آباد ‘خاور ولد بوٹا سکنہ گلی نمبر6شمس آباد‘گلفان عرف مناں ولد اقبال سکنہ گلی نمبر3شمس آباد ‘وقار ولد مقصود سکنہ گلی نمبر5شمس آباد اور عبدالرحمن عرف عثمان ولد عبدالعزیز سکنہ رحمن کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی احسان الحق ولد حنیف سکنہ شمس آباد موقع سے فرار ہوگیا پکڑے جانے والے ڈاکوئوں نے تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ شمس آباد‘گھونہ ‘امداد ٹائون‘شمس آباد ‘بھٹہ شاپ ‘ملت چوک کے علاوہ الائیڈ موڑ‘ڈائیوو روڈ‘ پنج پلیاں‘سمال اسٹیٹ کے علاقوں میں ات مچا رکھی تھی پکڑے جانے والے ڈاکوئوں نے دوران تفتیش 22 وارداتوں کا اعتراف کر لیا پولیس نے مذکورہ ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں