حالات سے دلبرداشتہ ہوکر دو خواتین سمیت تین افراد نے زہر نگل لیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء)حالات سے دلبرداشتہ ہوکر دو خواتین سمیت تین افراد نے زہر نگل لیا‘ تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل‘تفصیلات کے مطابق 218ر۔

(جاری ہے)

ب کی رہائشی 20سالہ سعدیہ زوجہ ظہیر نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں نگل لیں‘سیف آباد کی 18سالہ صائمہ زوجہ عابد حسین نے بھی دلبرداشتہ ہوکر زہر نگل لیا‘مدینہ ٹائون کے علاقہ میں 27سالہ سردار ولد علی اکبر نے بھی زہریلی اشیاء نگل لی متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرایاگیا جہاں ڈاکٹرز جانیں بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں