فیصل آباد: الائیڈ وسول ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں آئوٹ ڈور مریضوں کیلئے کھول دیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2020 22:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) الائیڈ وسول ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں آئوٹ ڈور مریضوں کیلئے کھول دیا گیا، جہاں پر کرونا کے علاوہ دیگر امراض میں مبتلا افراد کا علاج معالجہ اور چیک اپ ہو سکے گا جبکہ لاک ڈائون کے دوران الائیڈ وسول ہسپتال میں کرونا وائرس کے پھیلانے کا سبب آئوٹ ڈور میں بیٹھنے سے گریزاں تھے۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن ڈاکٹر معروف وینس نے بتایا کہ ینگ ڈاکٹرز پہلے بھی آئوٹ ڈور میں مریضوں کے چیک اپ کیلئے تیار تھے۔ ہسپتال انتظامیہ کو چاہیے کہ ڈاکٹرز اور عملہ کو حفاظتی ماسک، لباس وغیرہ فراہم کریں اور کمرہ میں ایک سے زیادہ مریضوں کو داخل نہ ہونے دیں اگر ڈاکٹرز کو حفاظتی اقدامات ودیگر سہولیات فراہم نہ کی تو اس کی ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں