فیصل آباد: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون اور ڈمپر تلے آکر 12سالہ بچہ جاں بحق

جمعرات 9 اپریل 2020 23:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون اور ڈمپر تلے آکر 12سالہ بچہ جاں بحق‘ تفصیلات کے مطابق نڑوالا روڈ مرضی پورہ پر شکیلہ بی بی زوجہ کلیم اللہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایاگیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی علاوہ ازیں جڑانوالہ مہرٹائون کے رہائشی فلک شیر کا بارہ سالہ بیٹا علی عباس گھر سے سودا سلف لینے سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار ڈمپر نمبری EA5445 تلے آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس نے متوفی کے باپ فلک شیر کی مدعیت میں فرار ڈمپر ڈرائیور کے خلاف 322ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں