محکمانہ فرائض سے صریحاً غفلت برتنے عوامی شکایات پر سپرنٹنڈنٹ سیکنڈثاقب اعجاز علامہ اقبال سب ڈویژن فیصل آباد کوفوری طور پر معطل کردیاگیا

ہفتہ 23 مئی 2020 23:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) چیف انجنئیر فیسکو محمد عمر لودھی نے محکمانہ فرائض سے صریحاً غفلت برتنے اورعوامی شکایات پر پاکستان واپڈا ایمپلائز ز ای اینڈ ڈی رولز 1978کے تحت ایس ڈی او (آپریشن) سول لائن سب ڈویژن فیسکو جھنگ بلال راٹراورلائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈثاقب اعجاز علامہ اقبال سب ڈویژن فیصل آباد کوفوری طور پر معطل کر دیا ہے اور اس سلسلے میں حکمانہ جار ی کرکے انہیں فیسکو ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چیف انجنئیر عمر لودھی کا کہنا ہے فرائض سے غفلت ، کرپشن اور سستی لاپرواہی کے مرتکب افراد کیلئے ادارے میں کوئی جگہ نہیں اور ان کے خلاف اسی طرح کی سخت ترین تادیبی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں