ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت

ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ملت روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے تین غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا

ہفتہ 23 مئی 2020 23:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ملت روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے تین غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ملت روڈ پر قائم کی جانیوالی پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کی جانچ پڑتال کی تو چک نمبر117ج ب کی اراضی پر ابراہیم ولاز اور چک نمبر121ج ب کی اراضی پر دو اضافی آبادیاں بلا منظوری قائم کی جارہی تھیں جس پر انفورسمنٹ ٹیم نے کرین سمیت دیگر مشنری کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا اور ڈویلپرز سے کہا کہ وہ ہائوسنگ سکیموں کے باقاعدہ قیام کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کریں اور محکمانہ شرائط و ضوابط کو پوراکرکے سرکاری طور پر منظوری حاصل کی جائے بصورت دیگر مزید خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کاروائی کے علاوہ فوجداری کے مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ا ے نے کہا ہے کہ بلامنظوری قائم کی جانے والی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے قانون شکن ڈویلپرز کے بلاامتیاز کاروائی کی جارہی ہے تاکہ سرکاری و عوامی مفادات کا تحفظ کرنے کے علاوہ ہائوسنگ سیکٹر میں شفافیت اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈی ا ے کی طرف سے ہائوسنگ سیکٹر کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیںاس ضمن میں ڈویلپرزکے لئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کی گئی ہیں لہذا وسیع تر عوامی مفاد کے پیش نظر قوانین کی خلاف ورزی کی بجائے ہائوسنگ سکیموں کے قیام کے لئے قانونی تقاضے پورے کریں تاکہ وہ بھر پور عوامی اعتماد کے ساتھ کام جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں